واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک )سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کے لیے صدر ٹرمپ کے نامزد امیدوار بریٹ کیوانا ہارورڈ لاء اسکول میں ٹیچنگ سے دستبردار ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بریٹ کیوانا جنسی ہراسانی کے الزامات کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں ، انہوں نے ہارورڈ لاء اسکول میں ٹیچنگ سے دستبردار
ہونے کے فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ، تاہم یہ فیصلہ کالج کے سیکڑوں سابق طلبہ کی جانب سے ان کے خلاف پٹیشن پر دستخط کے بعد سامنے ایا ہے۔کالج منتظمین نے طلبہ کو ای میل کرکے آگاہ کیا کہ کیوانا جنوری 2019ء سے شروع ہونے والے کورس پڑھانے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے ، اس لیے اب طلبہ کو اس کورس کی پیش کش نہیں کی جائے گی۔