اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

روس کی شام کو ایس 300 دفاعی نظام کی فراہمی مکمل

datetime 3  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک )روسی وزیر دفاع سیرگی شویگو نے کہا ہے کہ صدر ولادی میر پوتین نے شام کو ایس 300 دفاعی نظام کی فراہمی مکمل کرنے کی توثیق کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلوں پر مشتمل ایس 300 دفاعی شیلڈ کی بیٹریاں شام کو پہنچا دی گئی ہیں۔شویگو کاکہنا تھا کہ دفاعی نظام کی ترسیل مکمل کردی گئی ہے جس کے بعد شام کا فضائی دفاعی نظام پہلے کی نسبت زیادہ مضبوط اور مستحکم ہو گیا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیل ، امریکا اور عرب ممالک

کی مخالفت کے باوجود روس نے شامی حکومت کو ایس 300 جیسا حساس فضائی دفاعی نظام مہیا کیا ہے۔ یہ دفاعی نظام اس وقت دینے کا اعلان کیا گیا تھا جب پچھلے ماہ شام میں روس کے فوجی طیارے کو شامی فوج نے غلطی سے اسرائیل کا سمجھ کر مار گرایا تھا۔ روس نے طیارے مار گرائے جانے کے واقعے کی ذمہ داری اسرائیل پرعاید کی تھی۔ایس 300 دفاعی نظام کے ذریعے زمین سے فضاء میں میزائل داغنے کے ساتھ ساتھ شام کی فضائی حدود میں موجود روسی جہازوں کی بھی نشاندہی کی جا سکے گی۔

موضوعات:



کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…