چین، کینیڈا اور میکسیکو کے بعد امریکہ نے بھارت کے ساتھ بھی تجارتی جنگ چھیڑ دی،بھارت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گا، ٹرمپ نے بڑادعویٰ کردیا واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب ،جنوبی کوریا اور جاپان کو فوجی امدا دینے پر تنقید کی ہے ، امریکا نے امریکی مصنوعات پر زائد ٹیکس وصولی پر بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدرنے سعودی عرب، جنوبی کوریا اور جاپان کو فوجی امداد دینے پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے میکسیکو اور کینیڈا کے ساتھ نئے تجارتی معاہدے کا اعلان کیا اور دعوی کیا کہ بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے واشگٹن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ نئے نافٹا معاہدے کا اعلان کیا اور کہاکہ اب کوئی ملک تجارت میں واشنگٹن سے زیادتی نہیں کرے گا۔ میکسیکو اور کینیڈا اب امریکی ڈیری مصنوعات و زرعی مصنوعات خریدیں گے جس سے امریکی کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کے وزیراعظم ٹیکس لگانے کے بادشاہ ہیں۔ نریندر مودی نے امریکی موٹرسائیکلوں پر سو فیصد ٹیکس لگایا ہے اور اس کا کوئی جواز نہیں لیکن ہم نے بھارت کو مجبور کردیاہے کہ وہ ٹیکس کم کرے۔ مودی نے ٹیلیفون کرکے یقین دہانی کرائی کہ وہ امریکی موٹرسائیکلوں پر ٹیکس کم کریں گے۔ اس سے پہلے ٹرمپ نے کہاکہ کہ امیر ممالک سعودی عرب، جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر کو فوجی امداد دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔