بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

داعش سے روابط کاالزام ٗپاکستانی شخص کو فلپائن میں داخل ہونے سے روک دیا گیا،یہ شخص کون ہے اور کیا کچھ کرتارہا؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 2  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

داعش سے روابط کاالزام ٗپاکستانی شخص کو فلپائن میں داخل ہونے سے روک دیا گیا،یہ شخص کون ہے اور کیا کچھ کرتارہا؟ حیرت انگیزانکشافات منیلا (این این آئی)فلپائن نے عسکریت پسند تنظیم داعش کے مبینہ ٹرینر کے طور پر کام کرنے کے شبہ میں ایک پاکستانی کو ملک میں داخلے سے روک دیا۔فلپائنی میڈیا کے مطابق بیورو آف امیگریشن کے ڈپٹی امیگریشن کمشنر مارک ریڈ ماریناس نے بتایا

کہ 22 ستمبر کو دبئی سے آنے والے 36 سالہ نعیم حسین کو صوبہ پامپانگا کے کلارک انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روکا گیا۔ماریناس نے بتایا کہنعیم حسین کو فوری طور پر واپس دبئی بھیج دیا گیا۔امیگریشن کمشنر جیم مورینٹے نے عراق اور شام میں کام کرنے والی عسکریت پسند تنظیم داعش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نعیم حسین کو اس لیے واپس بھیجا گیا کیونکہ ان کا نام داعش کے مبینہ ٹرینر کے حوالے سے بین الاقوامی دہشت گردوں کی فہرست میں موجود تھا۔دوسری جانب اس سارے معاملے میں فوج نے امیگریشن بیورو کی مدد کی تاکہ وہ نعیم حسین کو فلپائن میں داخل ہونے سے روک سکیں کیونکہ 36 سالہ مبینہ ٹرینر فوج کی واچ لسٹ میں تھا۔جیم مورینٹے کا کہنا تھا کہ پاکستانی شخص کا دعویٰ تھا کہ وہ ایک ڈیجیٹل ڈیزائنر تھا اور وہ فلپائن میں اولنگاپو شہر میں اپنی فلپینی محبوبہ سے ملنے کیلئے آیا تھا تاہم ریکارڈ میں یہ بات آئی ہے کہ انہوں نے مئی کے مہینے میں براستہ دبئی نینوئے ایکیونو انٹرنیشنل ایئرپورٹ مانیلا سے پہلی مرتبہ فلپائن میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی لیکن انہیں روک کر واپس دبئی بھیج دیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…