پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

مشکل وقت میں سعودی عرب پاکستان کو بڑی سہولت دینے پر تیار ہوگیا،مذاکرات کامیاب،پاکستان کو کیا ملے گا؟ وفاقی وزیر نے تصدیق کردی، تفصیلات جاری

datetime 2  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشکل وقت میں سعودی عرب پاکستان کو بڑی سہولت دینے پر تیار ہوگیا،مذاکرات کامیاب،پاکستان کو کیا ملے گا؟ وفاقی وزیر نے تصدیق کردی، تفصیلات جاری اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے سعودی عرب کی جانب 5 سال کیلئے تاخیری ادائیگیوں پر پاکستان کو تیل دینے پر آمادگی کی تصدیق کردی۔گزشتہ روز پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات میں

پاکستان نے سعودی عرب سے ادھار پر تیل لینے کی باضابطہ درخواست کی تھی۔ ذرائع کے مطابق درخواست میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کو روزانہ 2 لاکھ بیرل ادھار پر تیل چاہیے، پاکستان کو کم از کم 90 روز کے لیے تیل ادھار پر دیا جائے۔وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے 5 سال کیلئے تاخیری ادائیگیوں پر سعودی عرب سے تیل مانگا ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ ہماری 5 سال کیلئے تاخیری ادائیگیوں پر تیل لینے کی حکمت عملی سے سعودی حکام آمادہ ہیں۔غلام سرور خان نے کہا کہ گوادر میں آئل ریفائنری لگانے میں سعودی عرب دلچسپی رکھتا ہے اور ہم بھی یہی چاہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریکوڈک پر بھی بات ہو رہی ہے اور سعودی عرب اس میں بھی دلچسپی لے رہا ہے۔غلام سرور خان نے کہا کہ صوبوں سے اس معاملے پر بات ہورہی ہے اور پارلیمان کو بھی اعتماد میں لیں گے۔یاد رہے کہ سعودی وفد کے طویل دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک میں گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام اور پاکستان کو تاخیری ادائیگیوں پر پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی سمیت 5 اہم مفاہتی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…