کراچی(نیوزڈیسک)’’ڈاکٹرطاہرالقادری نے باتھ رو م میں چھپ کر بانی متحدہ کو کال کی اور اس انتہائی خطرناک کام کیلئے مدد کی درخواست کی‘‘علی رضا عابدی نے ایسا انکشاف کردیا کہ پی ٹی آئی کے کارکن بھی ہکا بکا رہ جائیں گے، تفصیلات کے مطابق خرم نواز گنڈاپور کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن اسمبلی اور ایک مہینے پہلے پارٹی سے استعفیٰ دینے والے علی رضا عابدی نے بھی تہلکہ خیز انکشافات کرڈالے انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دھرنے کے دوران تحریک انصاف اور
عوامی تحریک نے متعدد بار ایم کیو ایم سے مدد طلب کی تھی لیکن رابطہ کمیٹی نے انکار کردیا انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک بار تو طاہر القادری نے باتھ روم سے فون کرکے ایم کیو ایم کو سندھ کی حکومت کی پیشکش کی تھی ، ٹوئٹر پر مسلسل ٹویٹس کے ذریعے انکشافات کرتے ہوئے علی رضا عابدی نے کہا کہ ایک وقت تھا جب طاہرالقادری لندن سیکرٹریٹ فون کرکے کراچی بند کروانے کے لئے ایم کیو ایم سے مدد مانگاکرتے تھے اس موقع پر یہ یقین دہانی کروائی جاتی رہی کہ حکومت گرنے کے بعد ایم کیو ایم کو سندھ کی حکومت دی جائے گی طاہرالقادری کے بعد شاہ محمودقریشی نے بھی فون کیا اور مدد مانگی لیکن ایم کیو ایم نے انکار کردیا جس کی سزا ایم کیو ایم کو بعد میں دی گئی،انہوں نے انکشاف کیا کہ ایم کیو ایم کی قیادت کو تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی جانب سے کی جانیوالی کالز کی ریکارڈنگ کی جاتی تھی اور اب بھی یہ سارا ریکارڈ لندن سیکرٹریٹ میں موجود ہے اور ایم کیو ایم جب چاہے گی انہیں ریلیز بھی کردیاجائے گا۔انہوں نے طاہرالقادری کے بارے میں دلچسپ انکشاف کیا کہ ایک بار ڈاکٹر طاہرالقادری نے باتھ روم سے سرگوشی کے اندازمیں کال کی اور بتایا کہ بہت ہی اہم لوگوں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اگر ن لیگ کی مرکز اور پیپلزپارٹی کی سندھ میں حکومت کا خاتمہ ہوگیا تو سندھ ایم کو ایم کو دے دیاجائے گا جس پر ایم کیو ایم نے پہلے تو مشاورت کے لئے وقت مانگا لیکن پھر بعد میں انکارکردیا