کوئٹہ (نیوز ڈیسک)فرنٹیئر کور (ایف سی) کے بلوچستان کے مختلف علاقوں قلات ، مستونگ، اور ماڑہ پنجگور میں سرچ آپریشنز اور جھڑپوں کے دوران کالعدم تنظیم کے 10شر پسند ہلاک اور3ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔متعدد شر پسندوں کو گرفتار کر کے اسلحہ و گولہ بارود قبضے میں لے لیا گیا۔ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹیئر کور کے قلات اور مستونگ میں کالعدم تنظیم کی کمین گاہوں کے خلاف سرچ اپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 8 شرپسند ہلاک اورمتعددگرفتار کر لیے گئے جبکہ 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ شرپسندوں کے کیمپوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودبرامدکیاگیا۔ایک دوسری کارروائی پنجگور کے علاقے تسپ میں کی گئی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ علاوہ ازیں کوئٹہ اور اندرون صوبہ فائرنگ کے دیگر واقعات میں9افراد جاں بحق جبکہ یوسی چیئرمین ،محکمہ صحت کے ملازم، لیویز اہلکار اور10چرواہوں سمیت 19افراد کو اغوا کر لیا گیا۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز اور جھڑپوں میں 10شرپسند ہلاک
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
-
اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج، متعدد تعلیمی اداروں میں غیراعلانیہ تعطیلات
-
معاذ صداقت نے سی پی ایل فائنل میں ایک اور نئی تاریخ رقم کردی
-
خاتون کو ہراساں کرنے پر نجی بینک کے 4افسران کیخلاف مقدمہ



















































