لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)برطانوی وزیرخزانہ فِلِپ ہمونڈ نے کہا ہے کہ یورپی یونین بریگزٹ ڈیل کے لیے آمادہ دکھائی دیتی ہے، تاہم اس حوالے سے بے یقینی کی وجہ سے برطانوی اقتصادیات متاثر ہو رہی ہیں۔ ایک برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت میں ہمونڈ کا کہنا تھا کہ اس میں
کوئی شک نہیں کہ یورپی رہنما برطانیہ کے ساتھ بریگزٹ ڈیل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعدد سرمایہ کار ان مذاکرات کے نتائج کے انتظار میں ہیں اور اپنی سرمایہ کاری روکے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوں ہی یہ ڈیل طے پا جائے گی، برطانوی اقتصادیات میں ترقی دیکھی جائے گی۔