نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک)جرمن چانسلر میرکل نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اقوام متحدہ کی تباہی سے خبردار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں امریکی صدر کی تقریر کے بعد جرمن چانسلر میرکل نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اقوام متحدہ کی تباہی سے خبردار کیا ہے۔چانسلر میرکل کا اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی تقریر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ اقوام متحدہ پر حملہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی موجودہ پوزیشن سے
عالمی مسائل حل نہیں کیے جا سکتے۔ جرمنی کی خاتون چانسلر نے ٹرمپ کو اقوام متحدہ پر مزید حملے کرنے سے بھی خبردار کیا ہے۔چانسلر میرکل کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام یورپی یونین پر پختہ یقین رکھیں لیکن ساتھ ہی انہوں نے یورپی یونین میں اصلاحات کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے۔ جرمن چانسلر کا یورپی یونین کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہنا تھاکہ یورپ اپنی اقدار، اپنے موقف اور اپنے مفادات پر اسی وقت تک عمل پیرا رہ سکتا ہے، جب ہماری سلامتی اور خارجہ پالیسی ایک جیسی ہو گی۔