صنعاء(انٹرنیشنل ڈیسک)یمن کی سرکاری فوج کے مطابق ساحلی علاقے الحدیدہ میں فوج اور اس کی معان عرب اتحادی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں صف اول کے فیلڈ کمانڈر حسین یحییٰ کشیمہ سمیت40 شدت پسندوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب اتحادی فوج نے الحدیدہ گورنری کے مغربی
ساحلی محاذ پر حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بم باری کی جس کے نتیجے میں باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ مقتول حوثی لیڈر کشیمہ کا شمار صف اول کے فیلڈ کمانڈروں میں ہوتا تھا۔ اسے بم تیار کرنے اور بارودی سرنگوں کا ماہر سمجھا جاتا تھا۔ اس نے سنہ 2011ء اور 2012ء میں لبنان اور ایران سے عسکری تربیت حاصل کی تھی۔