منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

قبضہ گروپ منشا بم سفارش کیس ، سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں ملک کرامت کھوکھر اور ندیم بارا کے بارے میں بڑا فیصلہ سنادیا،منشا بم کے چاروں بیٹے بھی زد میں آگئے

datetime 1  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)سپریم کورٹ نے قبضہ گروپ منشا بم کے سفارش کرانے سے متعلق میں ملک کرامت کھوکھر اور ندیم بارا کی معافی قبول کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو دونوں رہنماؤں کے خلاف انضباطی کاروائی کا حکم دے دیا، چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ دیکھیں آئندہ ایسا نہ ہو، پی ٹی آئی دیکھے اس کے رہنما جرائم پیشہ افراد کی حمایت کرتے ہیں۔ پیر کو سپریم کورٹ میں قبضہ گروپ منشا بم کے سفارش کرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،

پنجاب پولیس نے بتایا کہ منشا بم کو تلاش کر رہے ہیں،ملا نہیں، مختلف مقامات پرچھاپے مار رہے ہیں، ایم این اے کرامت کھوکھر نے استدعا کی کہ غلطی ہو گئی معافی دے دی جائے، چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ دیکھیں آئندہ ایسا نہ ہو، ہم قانون سازوں کا احترام کرتے ہیں، سپریم کورٹ نے کرامت کھوکھر اور ندیم بارا کی معافی قبول کرلی، سپریم کورٹ میں کرامت کھوکھر اور ندیم بارا نے آئندہ پولیس پر اثرانداز نہ ہونے کا وعدہ کرلیا، عدالت نے پی ٹی آئی کو دونوں رہنماؤں کے خلاف انضباطی کاروائی کاحکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پی ٹی آئی دیکھے اس کے رہنما جرائم پیشہ افراد کی حمایت کرتے ہیں، عدالت نے منشا بم کے چاروں بیٹوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ جن لوگوں کی زمینوں پر قبضے ہوئے ہیں انہیں واپس کی جائیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ویسے وزیراعلیٰ ہمارے پیچھے پیچھے چلتے ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا قبضہ گروپ کے خلاف کارروائی کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان خوش آئند ہے، بیرون ملک پاکستانی اس ملک سے بہت پیار کرتے ہیں، عدالت نے کرامت کھوکھر اور ندیم بارا کو تحریری معافی نامہ دینے کا حکم دے دیا، پنجاب پولیس نے بتایا کہ منشا بم بہت بڑا مافیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جس کی زمینوں پر قبضے کئے گئے واگزار کرائیں، جن زمینوں پر حکم امتناع لیا ہوا ہے وہ فہرست ہمیں دیں، سوچ رہا ہوں معاملہ وزیراعظم کو بھجوا دوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…