پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاکستا ن کے خشک ترین علاقے میں زیر زمین 90 ارب کیوبک میٹر پانی کے ذخائر دریافت،جرمن کمپنی نے پاکستانیوں کو بڑی خبر سنادی

datetime 1  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھر (این این آئی)صحرائے تھر میں زیر زمین 90ارب کیوبک میٹر پانی کے ذخائر موجود ہیں جنہیں قابل استعمال بنا کر پینے اور کاشتکاری کے لئے کارآمد بنایا جا سکتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تھر کول ایریا میں کام کرنے والی نجی کمپنی اینگرو کول مائنز کے کرائے گئے سروے کے مطابق تھر میں پانی کے یہ ذخائر 220 میٹر گہرائی میں پائے جاتے ہیں ۔سروے کے مطابق تھر میں زیر زمین 90ارب کیوبک میٹر پانی کے ذخائر میں نمکیات کی اوسط پانچ ہزار ٹی ڈی ایس ہے ،

سمندری پانی میں ٹی ڈی ایس کی مقدار 42 ہزار تک پائی جاتی ہے ٗ عام طور پر انسان جو پانی پیتا ہے اسکی ٹی ڈی ایس ویلیو150 سے 300تک ہوتی ہے ۔سروے کے مطابق تھر کے شہری علاقوں میں جو پانی پایا جاتا ہے اس میں نمکیات کی شرح 800 سے ایک ہزار ٹی ڈی ایس پائی جاتی ہے۔کمپنی ترجمان محسن ببر نے بتایا کہ سروے ایک جرمن کمپنی سے کرایا گیا ہے اور اس پانی کو آر او پلانٹس کے ذریعے میٹھا بنا کر پینے اور کاشتکاری کیلئے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…