اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر شدید فائرنگ کی وجہ سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، واضح رہے کہ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافروں کے لاؤنج میں آوارہ کتے گھس گئے اور انہوں نے مسافروں پر بھونکنا شروع کر دیا، اس واقعہ پر ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے منیجر ائیرپورٹ کو
عہدے سے ہٹانے اور انکوائری کا حکم دے دیا ہے، اے ایس ایف کے سپیشل سکواڈ نے ائیرپورٹ پر موجود آوارہ کتوں کو مارنے کے لیے فائرنگ کا سہارا لیا، ائیرپورٹ کی حدود میں آئے ہوئے کتوں پر فائرنگ کی آوازیں سن کر مسافر خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔ اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ڈی جی سول ایوی ایشن نے حکم جاری کردیا ہے۔