ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فالودہ فروش کے کھولے جانیوالے جعلی اکاؤنٹ میں اربوں روپے کی رقم کس کی ہے؟بالا خر سب پتہ چل گیا،تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 1  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) فالودہ فروش کے اکانٹ میں سوا 2 ارب روپے کی منتقلی کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور ایف آئی اے نے اکاؤنٹ منجمد کر کے نجی بینک کے 5افسران کو بینک سرکل میں طلب کر لیا ہے۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق فالودہ فروش عبدالقادر کا اکانٹ منجمد کر دیا گیا ہے جب کہ اکانٹ کھلوانے اور رقم منتقلی کی الگ الگ تفتیش کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اکانٹ کی عدالتی جےآئی ٹی اور ایف آئی اے الگ الگ تحقیقات کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ بینک اکانٹ کھولنے پر نجی بینک کے 5افسران کو بینک سرکل میں طلب کرلیا ہے جب کہ عبدالقادر کے نام پر جعلی اکانٹ کھولنے پر بینک افسران کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔ذرائع کے مطابق حکام نے قانونی ماہرین سے رائے طلب کرلی ہے کہ رقم منتقلی پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ کس پر ہوگا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون کے رہائشی اور فالودہ شربت بیچنے والے عبدالقادر نامی شہری کے اکانٹ میں سوا دو ارب روپے کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا۔ذرائع کے مطابق اکانٹ 2014اور 2015کے دوران آپریشنل رہا اور اسی دوران رقم آئی جب کہ یہ رقم ایک بزنس گروپ کی ہے۔ذرائع مزید بتاتے ہیں کہ پاکستان میں بڑے بزنس گروپ ٹیکس بچانے کے لیے ایسے اکانٹس کھولتے ہیں جن کو ٹریڈ اکانٹس کہاجاتا ہے اور جس کے نام پر کھولا جاتا ہے، اسے رقم بھی دی جاتی ہے۔شہری قادر کے اکاونٹ میں رقم 2014اور 2015کے دوران آئی، اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے ایک ایس ٹی آر یعنی مشکوک ترسیلات کی رپورٹ 2016کے آخر میں ایف آئی اے کو بھیجی تھی۔2016کے آخر میں بھیجی گئی ایس ٹی آر پر ایف آئی اے نے شہری کو طلب کیا اور تفصیلات حاصل کیں۔ذرائع نے بتایا کہ جس بزنس گروپ نے شہری کے نام پر اکانٹ کھولا، اس کے عہدیداروں کو بھی طلب کیاجاچکا ہے۔ذرائع کے مطابق اس طرح کے اکاؤنٹس صرف پاکستان میں ہی کھولے جاتے ہیں، دنیا کے دیگر حصوں میں ایسی کوئی مثال موجود نہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…