جدہ(این این آئی)سیکریٹری جنرل اوآئی سی یوسف العثیمی نے کہا ہے کہ کشمیر ی عوام اپنے حقوق کے حصول اور خود مختاری کی خاطر جائز جدوجہد کر رہے ہیں۔ کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی سے جوڑنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جدہ میں او آئی سی کے ماتحت جموں و کشمیر سے متعلق رابطہ گروپ کے اجلاس
سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی سے جوڑنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔یوسف العثیمی نے یہ بھی کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور عالمی قانون سے مطابقت رکھتی ہے۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔