جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ایشیا کپ میں بھارتیوں کے دل جیتنے والی پاکستانی لڑکی کا اپنی تصاویروائرل ہونے پر حیران کن رد عمل

datetime 30  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) ایشا کپ کے دوران سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والی پاکستانی لڑکی رضلہ ریحان نے کہا ہے کہ انہیں اندازہ ہی نہیں تھا کہ وہ انٹرنیٹ سینسیشن بن جائیں گی۔میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں اپنے جذبات بیان کر سکوں،یہ ایک بہت اچھا تجربہ تھا ۔

میں نے کبھی خوابوں میں بھی نہیں سوچا تھا کہ میرے ساتھ کبھی ایسا بھی ہو گا۔گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میں ایک عام سی پاکستانی لڑکی ہوں،میرا تعلق کراچی سے ہے اور میں کچھ عرصہ سے دوبئی میں مقیم ہوں،جب پاکستان میچ ہارا تو میں گھر واپس آ گئی،میری دوست نے مجھے میری تصویر بھیجی جس پر کسی نے لکھا ہوا تھا کہ بھارت میچ جیت گیا لیکن پاکستان نے دل جیت لیا،میں نے اپنے شوہر کو اس متعلق بتایا کہ ریڈیو سے کچھ لوگ مجھے سے ملنا چاہتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ مقبولیت کے پانچ منٹ انجوائے کرو۔انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ کی اتنی بڑی مداح نہیں ہوں لیکن میں اسٹیڈیم میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے گئی،بھارت کے لوگوں کی جانب سے پسند کیے جانے کے سوال پر رضلہ نے کہا کہ میں بھارت جانا پسند کروں گی۔مجھے بھارتی فلمیں، بگ باس، شاہ رخ خان اور سلمان خان بہت پسند ہیں۔انہوں نے بھارت سے اپیل کہ وہ پاکستان آ کر میچ کھیلیں۔واضح رہے رضلہ ر یحان کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے خوب تبصرے کیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…