بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

شہید ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کا آج 123واں یوم پیدائش،جانتے ہیں وزیر اعظم کے علاوہ وہ کس اعلیٰ سرکاری عہدے پر فائز رہے؟

datetime 30  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) شہید ملت نواب زادہ لیاقت علی خان کا 123واں یوم پیدائش یکم اکتوبر آج پیر کو منایا جائے گااس سلسلے میں ملک بھر میں مسلم لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،مذاکرے اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی قائدین اور مقررین شہید ملت خان لیاقت علی خان کی تاریخ ساز خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔قومی و نجی ٹی وی چینلز سے دستاویزی پروگرام نشر کیے جائیں گے جبکہ قومی اخبارات شہید ملت کے یوم پیدائش کی

مناسبت سے سپیشل ایڈیشن شائع کریں گے۔بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے دیرینہ رفیق،تحریک پاکستان کے ہراول دستے کے رہنما نواب زادہ لیاقت علی خان یکم اکتوبر 1895ء کو پیدا ہوئے آپ پاکستان کے پہلے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ رہے ہیںآپ کو16اکتوبر1951کو راولپنڈی کے کمپنی باغ موجودہ(لیاقت باغ) میں شہید کر دیا گیا تھااور آج65برس گزر جانے کے بعد بھی شہید ملت کا یہ قتل تاریخ کے پراسرار ترین واقعات میں شمار ہوتا ہے اس واقعہ میں ملوث افراد کو آج تک بے نقاب نہ کیا جا سکا ہے۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…