واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی خصوصی مشیر برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہاہے کہ امریکا طالبان سے پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی خصوصی مشیر برائے افغانستان زلمے خیل زاد نے امریکی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی
امریکا کے لیے سنگین مسئلہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی حکومت اور طالبان کے درمیان مفاہمت کرانا میرا مشن ہے۔ایک سوال کے جواب میں زلمے خلیل زاد کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی مشروط ہے، افغانستان سے دہشت گردی کا خاتمہ امریکا کا اہم ترین مقصد ہے۔