اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کویتی وفد کے وزارت اقتصادی امور کے دورہ کے موقع پر کویتی وفد کے سربراہ کا پرس چوری کر لیا گیا، پرس چوری کرنے والے بیسویں گریڈ کے افسر زرغام حیدر کی تصویر بھی سامنے آ گئی ہے، اس کے علاوہ اقتصادی امور ڈویژن کے گریڈ 20 کے افسر زرغام حیدر کی کویتی مہمان کا پرس چراتے ہوئے ویڈیو سامنے آ گئی ہے،
اس ویڈیو میں اس افسر کو پرس چراتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ افسر ٹیبل سے پرس اٹھاتا ہے اور اپنی جیب میں ڈال لیتا ہے، سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہے اور اس پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کویتی افسر کا پرس غائب ہو گیا، ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اقتصادی امور ڈویژن کے اجلاس میں شریک کویتی وفد میں شامل افسر کا پرس اجلاس کے دوران ہی غائب ہو گیا، پرس غائب ہونے پر پاکستانی حکام کی دوڑیں لگ گئیں، رپورٹ کے مطابق جب کافی تلاش کے بعد پرس نہ ملا تو سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد حاصل کی گئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں سارا معاملہ سامنے آ گیا۔ رپورٹ کے مطابق فوٹیج میں گریڈ 20 کے افسر زرغام حیدر کو پرس غائب کرنے میں ملوث پایا گیا، اس موقع پر کویتی وفد سے وزارت اقتصادی امور نے اعلیٰ سطح پر معذرت کی۔واضح رہے کہ اس سرکاری افسر کو گرفتار کرکے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ کویتی وفد کے وزارت اقتصادی امور کے دورہ کے موقع پر کویتی وفد کے سربراہ کا پرس چوری کر لیا گیا، پرس چوری کرنے والے بیسویں گریڈ کے افسر زرغام حیدر کی تصویر بھی سامنے آ گئی ہے، اس کے علاوہ اقتصادی امور ڈویژن کے گریڈ 20 کے افسر زرغام حیدر کی کویتی مہمان کا پرس چراتے ہوئے ویڈیو سامنے آ گئی ہے، اس ویڈیو میں اس افسر کو پرس چراتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔