اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے احکامات کے بعد تمام وزراء کے سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر پابندی لگا دی ہے، سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر وفاقی سیکرٹری خزانہ یعقوب شیخ نے پابندی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، عمران خان نے جب وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تو اس موقع پر انہوں نے اس بات کا اعلان کیا تھا جسے
اب حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں وزراء اعظم، وزراء، سیکرٹریز اور اعلیٰ عہدوں پر تعینات شخصیات بیرون ملک علاج معالجے کی مد میں بھاری رقم منافع فنڈ اور زکوٰۃ فنڈ سے حاصل کرتے تھے، انہوں نے کہا کہ غریبوں کے علاج کی بجائے بڑے طبقے کا علاج ہو رہا تھا۔