جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

میری ڈکیتی کا ملزم تو پکڑ نہیں سکے،اللہ نے مجھے یہ عہدہ وردی میں بندے مارنےوالوں سے حساب لینے کیلئے دیا ہے،چیف جسٹس نے پنجاب پولیس کےدو افسران کو معطل کرنے کا حکم دیدیا کیونکہ۔۔

datetime 29  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس نے پنجاب پولیس کے مشہور ترین دو افسران عمر ورک اور سی سی پی او امین وینس کو معطل کرنے اور ان کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اکبری اسٹور کی اراضی اونے پونے داموں فروخت کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے سابق ایس پی سی آئی اے عمر ورک مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے ہر بڑے تنازعے میں عمر ورک کا ہی نام کیوں آتا ہے؟ آپ ابھی تک میری ڈکیتی کا ملزم تو پکڑ نہیں سکے، مجھے معلوم ہے آپ کن وجوہات کی بنا پر اس مقام تک پہنچے۔ عمرورک نے عدالت کو بتایا کہ اکبری اسٹور میں سی سی پی او امین وینس کے کہنے پر مداخلت کی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ لوگ کہتے ہیں عمر ورک بندے مار دیتا، جو پولیس وردی میں بندے مارتے ہیں ان کا حساب لینے کے لیے اللہ نے مجھے عہدہ دیا۔ عدالت نے سابق سی سی پی او امین وینس اور عمر ورک کے خلاف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے دونوں کو انکوائری تک معطل کردیا۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ مالدار شخص مرا تو سارے مامے چاچے اور کزن بن کر مال کھانے کے لیے گدھ بن گئے کیا یہ انصاف ہو رہا ہے اس ملک میں جس کے ہاتھ جو آیا لوٹ کے کھا گیا۔عدالت نے اکبر سٹور کے شیئر ہولڈر سابق چیف انجینئر شوکت شاہین سمیت دیگر کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کرتےہوئے سماعت ملتوی کر دی۔دریں اثناچیف جسٹسں آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب بھر کی پرائیویٹ یونیورسٹیوں سے متعلق ازخود نوٹس لے کر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو یونیورسٹیوں اور ملحقہ کالجز کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار

کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے لاہور رجسٹری میںیونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا کے ملحقہ کالج کے طلبہ کو ڈگری نہ ملنے کے کیس کی سماعت کے دوران ازخود نوٹس لیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ لوگوں کے ساتھ فراڈ کر رہے ہیں جبکہ تعلیم کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بتایا جائے یہ یونیورسٹیاں کب سے کام کر رہی ہیں اور فیس کیا لیتی ہیں۔اس کے ساتھ ہی جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ خلاف قانون کیمپس کھولنے پر فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے اور میں دیکھوں گا کہ کون اب ان کی ضمانت لیتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…