صنعاء(انٹرنیشنل ڈیسک)یمن کی سرکاری فوج نے البیضاء اور الحدیدہ گورنریوں میں تازہ کارروائیوں میں متعدد حوثی لیڈروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔محوی کے مقام پر کی گئی کارروائیوں میں دسیوں جنگجو زخمی ہوگئے جب کہ الملاجم اور المحوی میں اسلحہ کے ذخائر کو بھی تباہ کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کے عسکری ذریعے نے بتایاکہ البیضاء میں فوج کی کارروائیوں میں حوثی کمانڈر جمال یحییٰ الدیلمی، محمد
العنسی اور مطر محسن مقدم جب کہ الجوف میں عبدالکریم علی العزی کو ہلاک کیا گیا۔ العزی حوثیوں کا امداد کی تقسیم کا انچارج تھا۔مغربی ساحلی محاذ الحدیدہ میں عرب اتحادی فوج کے تعاون سے حوثیوں کی چھاؤنیوں اور کیمپوں پر تباہ کن حملے کیے گئے۔ البلاکمہ اور محوی کے مقامات پر حوثیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا۔محوی کے مقام پر کی گئی کارروائیوں میں دسیوں جنگجو زخمی ہوگئے جب کہ الملاجم اور المحوی میں اسلحہ کے ذخائر کو بھی تباہ کیا گیا۔