ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے سخت سوال کرنے والے صحافی کی شامت آ گئی، ڈی آئی جی شہزاد اکبر نے ایسا کیا کر دیا؟ افسوسناک انکشافات

datetime 28  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سخت سوال کرنے والے صحافی کی شامت آ گئی، ڈی آئی جی شہزاد اکبر نے ان کے گھر کا پتہ پوچھ لیا، واضح رہے کہ گزشتہ روز نوجوان صحافی فرخ شہباز وڑائچ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سروسز ہسپتال لاہور کے دورہ کے موقع پر جب وہ ہسپتال سے باہر آ رہے تھے

تو اس موقع پر سوال کیا کہ آپ کے وزراء کہتے ہیں کہ آپ کو فائلیں نہیں پڑھنی آتیں؟  اس پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حیران ہوتے ہوئے جواب کی بجائے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا مجھے فائلیں نہیں پڑھنی آتیں؟ اس پر صحافی نے کہا کہ جی ہاں سر آپ کا ہر طرف مذاق اڑایا جا رہا ہے، اس موقع پر صحافی نے مزید پوچھا کہ یہ کہا جا رہا ہے کہ آپ صرف چار مہینے ہی رہیں گے، صحافی کے اس سوال پر وزیراعلیٰ کے سکیورٹی اہلکاروں نے صحافیوں کو مزید سوالات سے روک دیا اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وہاں سے چلے گئے۔ اب نوجوان صحافی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج میں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سوال کیا تھا جو ان سے زیادہ کسی اور کو برا لگا دھمکیاں دی جا رہی ہیں میرے چینل کے بیورو چیف نے مجھے کہا ہے کہ ڈی آئی جی شہزاد اکبر میرے گھر کا پتہ مانگ رہا ہے، میری گزارش ہے کہ میں ان باتوں سے ڈرنے والا نہیں میرا کام ہے سوال پوچھنا وہ میں پوچھتا رہوں گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سخت سوال کرنے والے صحافی کی شامت آ گئی، ڈی آئی جی شہزاد اکبر نے ان کے گھر کا پتہ پوچھ لیا، واضح رہے کہ گزشتہ روز نوجوان صحافی فرخ شہباز وڑائچ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سروسز ہسپتال لاہور کے دورہ کے موقع پر جب وہ ہسپتال سے باہر آ رہے تھے تو اس موقع پر سوال کیا کہ آپ کے وزراء کہتے ہیں کہ آپ کو فائلیں نہیں پڑھنی آتیں؟

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…