راولپنڈی (این این آئی) کسم ریکارڈ کے مطابق قطری شہزادوں کے نام پر سینکڑوں گاڑیاں منگوائی گئیں۔ نجی ٹی وی نے اپنی رپور ٹ میں بتایا کہ کسٹم ریکارڈ کے مطابق قطری شہزادوں کے نام پر 2012ء سے اب تک 330 گاڑیاں منگوائی گئیں اور مبینہ طور پر سفارتی استثنا کا غلط استعمال کیا گیا ٗ دو سو تیتیس گاڑیاں صرف جاسم فیملی کے نام پر منگوائی گئیں۔ریکارڈ کے مطابق حماد بن جاسم 61، تمہیم بن حماد بیٹا 72، فیصل بن حماد 24 پوتا اور بھائی شیخ فلاح بن جاسم کے نام پر 101 گاڑیاں
منگوائی گئیں جس سے ساڑھے چار ارب کی ڈیوٹی بچائی گئی۔ادھر اسلام آباد کے تھانہ بنی گالہ کی حدود سے قطری شہزادوں کی مبینہ ملکیتی 2 مزید گاڑیاں ملی ہیں ٗیہ گاڑیاں کری روڈ پر ویئر ہاؤس کے باہر پارک کی گئی تھیں۔پولیس کے مطابق ویئر ہاؤس کے مینیجر نے قطری شہزادوں کی ملکیت ہونے کی تصدیق کی ہے، پولیس نے دونوں گاڑیاں تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔خیال رہے کہ یہ گاڑیاں سابق سینیٹر سیف الرحمان کے ویئر ہاؤس سے برآمد کی گئی تھیں۔