منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

سینیٹ اجلاس میں ایک بار پھر حکومت کو شرمندگی کا سامنا ، اپوزیشن نے آڑے ہاتھوں لیا،افسوسناک صورتحال

datetime 26  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آئی این پی ) سینیٹ اجلاس میں حکومت کو ایک بار پھر وزراء کی عدم موجودگی پر شرمندگی کا سامنا کر نا پڑا ، جس پر اپوزیشن نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کی تقریر سننے سے انکار کر دیا ، حماد اظہر بجٹ پر بحث کے دوران بولنے کے لئے کھڑے ہوئے تو اپوزیشن ارکان نے شور مچانا شروع کر دیا جس پر چیئرمین سینیٹ نے حماد اظہر کو بیٹھنے کا کہہ دیا ، جاوید عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سارے ارکان کو وزیر بنا دیا جائے

تاکہ کوئی تو یہاں آئے۔بدھ کو سینیٹ اجلاس میں سینیٹر محمد اکرم کے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دینے کے لئے کوئی وزیر ایوان میں موجود نہیں تھا ، جس پر سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سارے ارکان کو وزیر بنا دیا جائے تاکہ کوئی تو یہاں آئے ، ہماری حکومت میں وزیروں کی لائن لگی ہوتی تھی ، جس پر قائد ایوان شبلی فراز نے کہا کہ علی محمد خان راستے میں 2تین منٹ انتظار کر لیں ، جس پر جاوید عباسی نے کہا کہ پارلیمنٹ نے کبھی کسی کا انتظار کیا ہے؟ بعد ازاں علی محمد ایوان میں پہنچ گئے اور توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیا ، سینیٹ میں وزیر مملکت برائے ریوینیو حماد اظہر کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب اپوزیشن نے ان کی تقریر سننے سے انکار کر دیا ، حماد اظہر بجٹ پر بحث کے دوران بولنے کے لئے کھڑے ہوئے تو اپوزیشن ارکان نے شور مچانا شروع کر دیا کہ یہ آ خر میں بولیں ، ابھی مت بات کریں ، جس پر حماد اظہر نے کہا کہ میرا جواب سن لیں میرے پاس اعدادو شمار ہیں ، یہ اعدادوشمارسے بھاگنا چاہتے ہیں ، ان میں بات سننے کا حوصلہ نہیں ، تاہم اپوزیشن کے شور کر نے پر چیئرمین سینیٹ نے حماد اظہر کو بیٹھنے کا کہہ دیا ، بجٹ پر بحث کے دوران شیری رحمان نے بھی وزیر خزانہ اسد عمر کے موجود نہ ہونے پر اعتراض اٹھایا اور کہا کہ بجٹ پر بحث سننا وزیر خزانہ کا کام ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…