منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ریڈیو پاکستان پر کتنے ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں اور وہ سالانہ کتنے ارب کے نقصان میں جارہاہے؟ حیرت انگیز اعداد و شمار سامنے آگئے

datetime 26  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریڈیو پاکستان پر کتنے ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں اور وہ سالانہ کتنے ارب کے نقصان میں جارہاہے؟ حیرت انگیز اعداد و شمار سامنے آگئے  اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان پر سالانہ 5 ارب روپے خرچ ہو رہے ہیں، ریڈیو کی بہتری کے لئے تجویز پر عمل نہ کیا گیا تو ریڈیو آئندہ پانچ سالوں میں مزید مالی مشکلات کا شکار ہو جائے گا۔

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ ریڈیو پاکستان سالانہ ایک ارب 25 کروڑ روپے کے نقصان میں جا رہا ہے۔ آئندہ پانچ سالوں میں یہ نقصان 9 ارب تک جا پہنچے گا ۔فواد چوہدری نے کہاکہ ریڈیو کی بہتری کے لئے تجویز دی ہے کہ عمارت کو لیز پر دے کر ریونیو حاصل کیاجاسکے جس سے ریڈیو کی بہتری ہو سکے۔ بعد ازاں ریڈیو پاکستان کے ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ ریڈیو پاکستان نے 1965ء کی جنگ میں بڑا کردار ادا کیا ۔ قدرتی آفات کے حوالے سے بھی ریڈیو پاکستان کا کردار نمایاں ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے ریڈیو کو مالی مشکلات سے نکالنے کے لئے ایک تجویز پیش کی تھی ۔ انہوں نے اس حوالے یکم نومبر تک تجاویز مانگی تھیں۔ علی محمد خان نے کہاکہ ریڈیو پاکستان سے کسی کو نہیں نکالا جائے گا اور نہ ہی ملازمین کے خلاف کوئی قدم اٹھایاجائے گا۔ ریڈیو کی مزید بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کے نمائندوں سے ملاقات میں یقین دلایا ہے کہ ملازمین کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھایاجائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…