جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

چین ،روس،برطانیہ ،فرانس اور جرمنی کا امریکی پابندیوں کیخلاف نیا منصوبہ

datetime 26  ستمبر‬‮  2018 |

بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک)ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ہونے والے معاہدے میں شامل ممالک، برطانیہ، فرانس، جرمنی چین اور روس نے کہا ہے کہ امریکی اقتصادی پابندیوں سے بچنے کیلئے وہ ایران کے ساتھ ادائیگیوں کا نیا طریق کار طے کریں گے۔یورپی یونین کی فارن پالیسی کی سربراہ فریڈریکا نے اقوام متحدہ اور اس معاہدے کے ارکان برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی اور

روس کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعد اس منصوبے کا اعلان کیا ہے ۔فریڈریکا کا کہنا ہے کہ تکنیکی ماہرین ایران کے ساتھ ادائیگیوں کا نیا طریق کار کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ادائیگیوں کے نئے طریقہ کار سے تیل کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں اور تجارتی اداروں کو یہ سہولت میسر آ جائے گی کہ وہ تیل کی عالمی منڈی جو کہ امریکہ کے زیر اثر ہے اور ڈالر سے باہر نکل کر بھی ایران کے ساتھ کاروبار کر سکیں گے۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سال کے شروع میں سنہ 2015 میں ایران کے ساتھ ہونے والے بین الاقوامی معاہدے سے اپنے آپ کو علیحدہ کر لیا تھا۔ایران اور یورپی ممالک کے درمیان جوہری معاہدہ سابق صدر باراک اوباما کے دورِ حکومت میں طے پایا تھا۔تجزیہ کاروں کو شک ہے کہ اگر ایسا کوئی میکانزم ممکن ہے تو امریکہ کسی بھی نئے نظام میں شامل ہونے کے لیے پابندیوں میں ترمیم کرسکتا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کو ’یک طرفہ، تباہ کن اور تاریخ کا بدترین معاہدہ قراد دے چکے ہیں۔امریکی صدر کو یقین ہے کہ ایران پر اگست سے نافذ ہونے والا جدید اقتصادی دباؤ اسے ایک نیا معاہدہ کرنے پر مجبور کر دے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…