منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

عالمی بینک نے پاکستان کو بڑی یقین دہانی کروا دی

datetime 25  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن) وزارت خارجہ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی بینک کے صدر جم یونگ کم سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے عالمی بینک کے صدر کو کہا ہے کہ عالمی بینک پاکستان کے بھارت کے مابین پانی کے مسئلے کو حل کرنے میں ثالثی کا کردار ادا کرے۔ کیونکہ دونوں ممالک سندھ طاس معاہدے کے تحت پانی کا مسئلہ حل کرنے میں ناکام رہے ہیں لہذا پاکستان چاہتا ہے کہ ورلڈ بینک دونوں ممالک کے مابین ثالثی کا کردار ادا کرے۔

دفترخارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوا م متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے دوران اقتصادی تعاون کی تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان (ایکو ) ممالک سے بہتر تعلقات رکھتا ہے، کچھ ایکو ممالک میں توانائی کا بحران ہے جب کہ بعض کے پاس وافر ذخائر ہیں، خطیمیں توانائی کیروابط پاکستان کی ترجیح ہے، سی پیک خطے کے ممالک میں روابط کا بہترین منصوبہ ہے، ہم ہمسائیوں سے تجارتی مقاصد کے لیے ریل اور بنیادی ڈھانچہ بہتر کررہے ہیں،ہم تہران، استنبول راہداری اور پاک،،ایران،،ترکمانستان ریلوے منصوبے کو بھی فعال بنائیں گے۔انہوں نے سال 2017ء4 کے اجلاس کا حوالے دیتے بتایا کہ ایکو کے 13اجلاس کے دوران پاکستان کاسا 1000اور ٹاپی جیسے منصوبوں پر پہلے ہی کام کررہا ہے۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان افغانستان کی تعمیر وترقی کیلئے پانچ ملین ڈالر خرچ کرے اور دوملین ڈالر جمع کروا چکا ہے۔ شاہ محمود نے امریکی ایوان نمائندگان ’کانگریس‘ کی امور خارجہ اور ا?رمڈ سروسز کمیٹیوں کے رکن جوئے ولسن سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کی ترجیح نوجوانوں کو تعلیم اور ملازمتوں کے مواقع کی فراہمی ہے کیونکہ تحریک انصاف کی انتخابات میں کامیابی میں نوجوانوں نے اہم کردارادا کیا،

پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی وسیع البنیاد تعلقات چاہتا ہے جوئے ولسن نے کہا کہ خطے میں مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ نیویارک میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ خطے میں پانی کا مسئلہ بہت گھمبیر ہوتا جارہا ہے اور پاکستان اس سے بری طرح متاثر ہوگا، عالمی بینک کے صدر نے یقین دلایا ہے کہ اس سلسلے میں ایک اور کوشش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…