پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوااسمبلی میں زلفی بخاری کووفاقی کابینہ میں شامل کرنے کے خلاف قرارداد جمع کرادی گئی،قراردادمسلم لیگ ن کی خاتون رکن اسمبلی ثوبیہ شاہد نے جمع کرائی ہے،قرارداد کے متن کے مطابق زلفی بخاری جوکہ ایک برطانوی شہری ہے،زلفی بخاری کووفاقی کابینہ میں شامل کرنا آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے،یہ اسمبلی صوبائی حکومت سے سفارش کرتی ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کرے کہ زلفی بخاری
کووزیرمملکت کے عہدہ سے ہٹایاجائے۔انیل مسرت کو وفاقی کابینہ کے اجلاسوں میں شامل کرنے کے خلاف بھی خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی، قرارداد مسلم لیگ ن کی ایم پی اے ثوبیہ شاہد نے جمع کرائی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ انیل مسرت بھارتی شہری ہے، اور بھارتی آرمی چیف کا بھتیجا بھی ہے،قراراداد میں یہ بھی کہا گیاہے کہ انیل مسرت کو وفاقی کابینہ کے کسی اجلاس میں شامل نہ کیا جائے، قرارداد کو آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔