جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

صف زرداری حکومت پر برس پڑے،پاک بھارت کشیدگی کا ذمہ دار کسے قرار دیدیا؟جان کر پاکستانیوں کو یقین نہیں آئیگا

datetime 25  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میں این ایچ اے حکام نے سابق حکومت کے دور میں اقتصادی راہداری کے ٹھیکے چینی حکومت کے دبائو پر صرف تین کمپنیوں کو دینے کا انکشاف کیا ہے کمیٹی نے سی پیک منصوبوں کے تحت دئیے جانے والے ٹھیکوں کی تمام تر تفصیلات طلب کر لی ہیں جبکہ وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ سی پیک مشترکہ

کمیٹی کے دوران مذید کمپنیوں کو بھی ٹھیکوں میں شامل کرنے پر غور کیا جائے گا۔کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ہدایت اللہ کی زیر صدارت ادارہ برائے پارلیمانی خدمات کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔سینیٹر نعمان وزیر خٹک نے کہا کہ حکومت پاکستان نے چین کے ساتھ جو معاہدے کیے ہیں ان پر موثر منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ اگر درست منصوبہ بندی کی جاتی تو خنجراب سے گوادر تک سونے کی سٹرک بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان سکھر موٹر وے پر بے شمار تحفظات ہیں۔۔چین کی کمپنیوں کو کن مقاصد کیلئے نوازا گیا ہے۔اس حوالے سے میرے مختلف سوالات ہیں کمیٹی کو فراہم کیے جائیں۔جس پر چیئرمین این ایچ اے نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے ٹھیکے چینی حکومت کے دبائو پر صرف تین کمپنیوں کو دئیے گئے ہیں اگر اس موقع پر زیادہ کمپنیاں شامل ہوتی تو منصوبوں پر کم لاگت آتی انہوں نے کہاکہ جوائنٹ وینچر منصوبہ جات میں فرموں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا اور پاکستان کی کمپنیوں کو بھی اس میں شامل کیا جائے گاتاکہ معاملات میں شفافیت رہے اور ملک کو بھی فائدہ ہو سکے اور اس حوالے سے چین کے ساتھ معاملات جلد طے پا جائیں گے۔قائمہ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹرز ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی ، میر محمد یوسف بادینی ، ڈاکٹر اشوک کمار ، آغا شہازیب درانی ، عثمان خان کاکڑ، لیاقت خان ترکئی ، فدا محمد، محمد طلحہ محمود ، مولا بخش چانڈیو اور نعمان وزیر خٹک کے علاوہ وزیر مواصلات مراد سعید ، چیئرمین این ایچ اے ، آئی جی موٹر وے پولیس کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…