جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

اب پاکستان میں اڑنے والی ٹیکسیاں چلیں گی، ’’اوبر‘‘ نےتیاریاں مکمل کر لیں، سروس کب تک لانچ کی جائیگی، صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

datetime 25  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ٹیکسی سروس اوپر نے پاکستان میں اڑنے والی ٹیکسی متعارف کروانے کا عندیہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف ٹیکسی سروس اوپر نے پاکستان میں اڑنے والی ٹیکسی ’’اوبر ایلیویٹ‘‘متعارف کروانے کا عندیہ دیدیا ہے۔ اوبر کے مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے مقامی جنرل مینجر انتھونی لی روکس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اُوبر جلد ہی بغیر

ڈرائیورز کے گاڑیاں متعارف کروانے کا ارادہ بھی رکھتی ہے جس کے لیے تمام تر ٹیکنالوجی استعمال میں لائی جا رہی ہے، جس کے تحت یہ گاڑیاں ایک مخصوص نقشے کے تحت چلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اُوبر ایلیویٹ ڈرائیورز کے بغیر گاڑیوں سے کم پیچیدگی رکھتا ہے، اسی لیے اسے پاکستان میں لانچ کیا جائے گا۔ پاکستان میں بغیر ڈرائیور گاڑیاں لانچ کرنے سے پہلے ہی اُڑنے والی ٹیکسی متعارف کروا دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ابھی ٹیکسی سروس اُوبر کو اُوبر ایلیویٹ کا آغاز کرنے میں کئی سال درکار ہیں لیکن پاکستان اُوبر کے ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جہاں اُوبر ایلیویٹ کو ٹیسٹ اور لانچ کیا جا سکتا ہے۔انتھونی لی روکس نےبتایا کہ پاکستان کے اس فہرست میں موجود ہونے کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں دو سال کے کم عرصہ میں ہی اُوبر کو کافی پذیرائی ملی۔ ٹیکسی سروس اُوبر اس وقت پاکستان کے 8 بڑے شہروں میں کام کر رہی ہے اور جلد ہی اُوبر کمپنی پاکستان میں’’اُوبر ایٹس‘‘ سروس بھی لانچ کرے گی جس کو استعمال کرتے ہوئے بروقت فوڈ ڈیلیوری کروائی جا سکے گی۔انتھونی لی روکس کا کہنا تھا کہ اُوبر کو پاکستان میں جو پذیرائی ملی وہ نہ صرف میری بلکہ اُوبر کمپنی کی تمام انتظامیہ کی توقعات سے کئی زیادہ تھی جسے دیکھ کر ہمیں خوشگوار حیرت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت پاکستان میں اُوبر کے 30 ہزا ڈرائیورز کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں اُوبر سروس منافع میں رہی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…