پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

چین پاکستان راہداری منصوبہ(سی پیک)میں سعودی عرب کو بطور تیسرے شراکت دار شمولیت، پاکستان کا منصوبہ دراصل کیا ہے؟،تفصیلات منظر عام پرآگئیں

datetime 24  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کی جانب سے چین پاکستان راہداری منصوبہ(سی پیک)میں سعودی عرب کو بطور تیسرے شراکت دار شامل کرنے کی پیشکش کے بعد حکام کی جانب سے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام اور اسٹیل سیکٹر میں بھی بڑی سرمایہ کاری کی پیشکش کئے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔  ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو گوادر میں آئل سٹی کے قیام کی پیشکش کے ساتھ ساتھ سعودی سرمایہ کاروں کو حب اور اس سے ملحقہ علاقے میں بھی آئل ریفائنری کے قیام کی پیشکش کی جاسکتی ہے ۔

واضح رہے کہ حب میں کوسٹل ریفائنری اور خلیفہ ریفائنری کے منصوبے پہلے ہی زیر غور تھے ،تاہم سعودی عرب کی سی پیک منصوبے میں بطور تیسرے فریق شرکت کی صورت میں ریفائنری کے قیام کے منصوبوں میں بھی سعودی عرب کو شامل کیا جاسکتا ہے ۔آئل سیکٹر کے علاوہ سعودی عرب کو سٹیل سیکٹر میں بھی سرمایہ کاری کی دعوت دینے پر غور کیا جارہا ہے ،کراچی میں 11لاکھ ٹن سالانہ سٹیل تیار کرنے کی صلاحیت رکھنے والی الطوارقی سٹیل ملز کے ساتھ ساتھ پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کے حوالے سے بھی سعودی سرمایہ کاروں کو اعتماد میں لیا جاسکتا ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان سٹیل اور الطوارقی سٹیل ملز کی مجموعی پیداواری استعداد 22لاکھ ٹن سالانہ ہے اور یہ دونوں سٹیل ملز گزشتہ تین برسوں سے بند پڑی ہیں،الطوارقی سٹیل ملز گیس کی عدم فراہمی جبکہ پاکستان سٹیل ملز بھی گیس کی بندش اور دیگر انتظامی و مالی مسائل کے باعث جون 2015سے بند پڑی ہے ،بلوچستان کے بعض اضلاع میں حالیہ دنوں تیل کے ذخائر کی دریافت اور مستقبل میں ایسے مزید ذخائر ملنے کے پیش نظر حکام کی خواہش ہے کہ بلوچستان میں جلد از جلد آئل ریفائنری کا قیام عمل میں لایا جائے اور پٹرولیم مصنوعات کی در آمدات کے بجائے زیادہ سے زیادہ انحصار مقامی طور پر تیار کردہ پٹرولیم مصنوعات پر کیا جاسکے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنے والے اعلی سطح سعودی وفد کی جانب سے بھی الطوارقی اسٹیل ملز کے معاملات زیر بحث لائے جاسکتے ہیں اور پاکستان حکومت سے الطوارقی سٹیل ملز کو گیس کی فراہمی کے ذریعے بحال کرنے کی درخواست بھی کی جاسکتی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…