پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

مشترکہ مفادات کونسل ٗگزشتہ حکومت کے تمام ایل این جی معاہدے سامنے لانے کا فیصلہ،ملک بھر میں بڑا کام ایک ساتھ شروع کرنے پر اتفاق، وزیراعظم عمران خان نے اعلان کردیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے گزشتہ دور حکومت میں کیے جانے والے ایل این جی کے تمام معاہدے سامنے لانے فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سمیت کونسل کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کے دوران وفاق اور صوبوں کے درمیان 18ویں ترمیم کے بعد

تقسیم شدہ امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی ٗ صوبائی وزرائے اعلیٰ نے مختلف تجاویز اور مسائل سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزرائے اعلیٰ کو یقین دہانی کرائی کہ وفاق تمام اہم قومی معاملات پر صوبوں کو ساتھ لے کر چلے گا اور وفاقی و صوبائی حکومتوں میں مضبوط رابطوں اور ہم آہنگی سے ملک ترقی کریگا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ صوبوں کو مزید خود مختار بنانا چاہتے ہیں اور صوبوں کی ترقی کیلئے انقلابی پروگرام رکھتے ہیں۔وزیراعظم نے یقین دلایا کہ وسائل کی شفاف تقسیم اور اس کی نچلی سطح تک منتقلی ہر صورت یقینی بنائیں گے اور ملکی ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے شرکاء کو مقامی حکومتوں کے نئے نظام اور جامع اصلاحات کے بارے میں بھی اعتماد میں لیا۔ذرائع نے بتایا کہ دوران اجلاس وزیراعظم اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے۔وزیراعظم نے کراچی کو 1200 کیوسک اضافی پانی دینے کیمعاملے پر تجاویز فوری طلب کرلی ہیں ٗ صوبائی حکومت اور وزارت آبی وسائل سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاق اور صوبائی فوڈ اتھارٹیز کیلئے یکساں قوانین بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور ملک بھر میں قومی صفائی مہم شروع کرنے کا اتفاق کیا گیا ہے، صفائی مہم کیلیے

وزارت صوبائی رابطہ امور کی تجویز منظور کرلی گئی ہے، صفائی کانظام مستقل بنیادوں پرجاری رکھنے کیلئے صوبوں کو انتظامات کی ہدایت دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں بلوچستان میں توانائی کے منصوبوں، صوبائی ضروریات اور وسائل کے معاملے پر غور کیا گیا، اس کے علاوہ ایل این جی کی درآمد، خریداری، قیمت پر وفاق اور سندھ کے تحفظات کاجائزہ لیاگیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں گذشتہ دور میں ایل این جی درآمد کے تمام معاہدے سامنے لانے، ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کے معاملات کے حل کیلئے کمیٹی بنانیکا فیصلہ کیا گیا جو وفاق اور صوبوں کے نمائندوں پر مشتمل ہوگی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیٹرولیم پالیسی 2012 میں ترمیم کے معاملے پر صوبوں کی آراء لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…