ہفتہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2026 

حکومت نے بے گھر غریب طبقہ ، لوئر مڈل اور مڈل کلاس افراد کیلئے ہانگ کانگ ، سنگا پور اور تھائی لینڈ ماڈل کی طرز پر ’’انصاف ہومز ‘‘ کے نام سے منصوبے کا اعلان کردیا،قیمت کتنی ہوگی؟تفصیلات جاری

datetime 24  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور( این این آئی)حکومت کی جانب سے بے گھر افراد کیلئے ہانگ کانگ ، سنگا پور اور تھائی لینڈ ماڈل کی طرز پر ’’انصاف ہومز ‘‘ کے نام سے منصوبہ شروع کیا جائے گا جس کیلئے اعلیٰ حکام ان ممالک کا دورہ بھی کریں گے ،صوبہ بھر میں 25لاکھ گھربنائے جائیں گے اور منصوبے پر آئندہ دو ماہ میں عملی کام شروع ہونے کا امکان ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بے گھر افراد کو اپنی چھت مہیا کرنے کیلئے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور دورہ لاہور کے موقع پر اس حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے ۔حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بے گھر افراد کو مناسب قیمتوں پر گھروں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلہ میں بینکوں سے انتہائی کم مارک اپ پر قرضوں کے حصول کیلئے بھی حکومت اپنا کردار ادا کریگی ۔ یہ تجویز دی گئی ہے کہ لاہور میں چوبرجی کوارٹر زاور وحدت روڈ پر رہائش پذیر سرکاری ملازمین کو متبادل جگہ دی جائے اور ان مقامات پر دو سے تین منزلہ فلیٹس تعمیر کئے جائیں ۔ اسی طرح موٹر وے اور جی ٹی روڈ کے اطراف میں سرکاری اور پرائیویٹ لوگوں سے بھی اراضی کے حصول کیلئے سروے کیا جائے ۔ حکومت نے گھروں کی فراہمی کے لئے مجوزہ طور پر تین کیٹگریزبنانے کافیصلہ کیا ہے جس میں مزدور پیشہ طبقہ ،لوئر مڈل کلاس اور مڈل کلاس خاندان شامل ہوں گے جنہیں فلیٹس اور تین سے چار مرلہ گھر فراہم کئے جائیں گے ۔ فلیٹس کی قیمت 8سے 12لاکھ روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے 10سے 25فیصد ڈاؤن پیمنٹ ہو گی جبکہ باقی آسان اقساط میں اد اکرنا ہو گی ۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت سنگا پور ، تھانئی لینڈ اور ہانگ کانگ ماڈل کی طرز پر منصوبہ شروع کریگی جس کے لئے اعلیٰ حکام ان ممالک کا دورہ بھی کریں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…