بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

میں بتائوں کہ عون چوہدری کو مشیر کیوں بنایا گیا؟یہ عمران خان کیلئے وہی کام کرتا تھا جو کہ آصف کرمانی نواز شریف کیلئے کیا کرتے تھے،میں اسے 16سال کی عمر سےجانتا ہوں وہ میرا کلاس فیلو تھا!! اینکر منصور علی خان نے بڑا انکشاف کر دیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)زلفی بخاری اور عون چوہدری کی اہم حکومتی عہدوں پر تقرریاں، ن لیگ پر تنقید کرنیوالی تحریک انصاف کو اینکر منصور علی خان نے لاجواب کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام کے اینکر منصور علی خان نے تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی سے سوال پوچھا کہ دوستوں کو نوازنے کی پالیسی تحریک انصاف نے بھی شروع کر رکھی ہے

جس کی مثالی زلفی بخاری اور عون چوہدری ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید پر ن لیگ کو الزام نہیں دیا جا سکتا کیا زلفی بخاری اور عون چوہدری کو عہدے دینے کا ن لیگ نے کہا تھا کیا مختلف قسم کے دوستوں کو جو نوازا جا رہا ہے کیا ن لیگ نے تحریک انصاف کو ایسا کرنے کا کہا ہے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے پروگرام میں شریک رہنما صداقت علی عباسی کا کہنا تھا کہ ہمیں طعنے وہ دے رہے ہیں جو بربا کر کے گئے ہیں ہمیں اس کو سیدھا کرنے کا ٹائم دیں، دوسری بات کہ زلفی بخاری کون ہے ، زلفی بخاری کے والد اسکے تایاایم پی اے رہ چکے ہیں ان کے والد سابقہ وزیر رہ چکے ہیں۔ زلفی بخاری باہر تھے انہوں نے یہاں آکر عمران خان کی کمپین چلائی ، پچھلے ڈیڑھ دو سال سے وہ پارٹی کے ساتھ ہیں، اب ان کو مشیر کا عہدہ دیا گیا ہےاور اگر یہ کسی بھی حوالے سے غیر قانونی ہے پھر تو اس پر اعتراض کیا جا سکتا ہے، لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دیا ہے ، عمران خان نے اپنی ٹیم لانچ کرنی ہے ، انہوں نے ڈیلیور کرنا ہے ، ڈیلیور نہیں کرینگے تو ہم لو گ کے سامنے ہونگے، جیسے لوگوں نے پیپلزپارٹی کو ریجیکٹ کیا ہے ، ن لیگ کو ریجیکٹ کیا ہمیں بھی کر دینگے۔ جہاں تک سوال ہے کہ عون چوہدری کون ہے؟عون چوہدری تقریباََ پچھلے پانچ چھ سال سے پارٹی کے سارے معاملات چلا رہے ہیں ، پارٹی کا ایک کارکن ہے، ان کی کوالیفیکیشن اگر مجھے سے

پوچھ رہے ہیں تو بتائیں کہ عابد شیر علی کی کیا کوالیفکیشن تھی ، مریم نواز کی کیا کوالیفکیشن تھی، آصف زرداری کی بہن کی کیا کوالیفکیشن تھی، لوگوں نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے ہم نے لوگوں کو ڈیلیور کرکے دینا ہے۔ اس موقع پر اینکر منصور علی خان نے صداقت علی عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ عون چوہدری کو کب سے جانتے ہیں؟صداقت علی عباسی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ

میں عون چوہدری کو آٹھ نو سال سے جانتا ہوں۔ جس پر منصور علی خان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں عون چوہدری کو تب سے جانتا ہوں جب میں 16سال کا تھا، کیا آپ یہ بات جانتے ہیں؟جس پر صداقت علی عباسی کا کہنا تھا کہ میں یہ بات نہیں جانتا۔ اینکر منصور علی خان نے بتایا کہ میں آج آپ کو آن ائیر بتاتا ہوں کہ عون چوہدری میرے ساتھ کالج میں پڑھتا تھا، وہ میرا کلاس فیلو اور

دوست تھا، لیکن میں آج اپنے دوست کے حوالے سے آپ سے سوال کر رہا ہوں کہ اس کی کیا کوالیفکیشن بنتی ہے بھائی ، وہ کس طرح مشیر کے اس عہدے کے اوپر، مجھے بھی سمجھا دیں، مجھے تو سمجھ ہی نہیں آرہی کہ اس کی کیا کوالیفکیشن ہوگی ۔ اس موقع پر صداقت علی عباسی کا کہنا تھا کہ منصور بھائی وہ آپ کے دوست ہونگے مگر وہ عمران خان کے ساتھ بیٹھ کر پچھلے

آٹھ دس سال سے یا کم ازکم پچھلے تین سال سے چلا رہا ہے اور معاملات دیکھ رہا ہےاور عمران خان کی تمام میٹنگز ارینج کرتا ہے۔ اس موقع پر اینکر منصور علی خان نے صداقت عباسی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ سنیں اب کہ عون چوہدری کی وہی کوالیفکیشن ہے جو کہ آصف کرمانی کی ن لیگ میں ہے، بنیادی طور پر عون چوہدری بھی وہی چیز ہیں۔ آصف کرمانی بھی وہی کام کرتے رہے ہیں نواز شریف صاحب کیلئے جو عون چوہدری عمران خان صاحب کیلئے کرتے رہے ہیں، یعنی آپ کے پیچھے جو بندہ کھڑا ہوتا ہے، جو آپ کی ساری اپائنٹمنٹس لیتا تھا آپ نے اسی کو اکاموڈیٹ کرنا ہے اسی طرح جس طرح ن لیگ کرتی تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…