منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت مخالف تحریک ،اپوزیشن جماعتوں کے رابطوں کے بعد پیپلزپارٹی نے ایسا اعلان کردیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا،حیرت انگیزفیصلہ

datetime 23  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوئر دیر(آ ئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کسی حکومت مخالف تحریک کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے،بھارتی آرمی چیف کے بیان پر کہا کہ بھارت خطے میں تسلط کے لیے امن تباہ کرنے پرتلا ہوا ہے، تفصیلات کے مطابق پی پی کے سینئر رہنما اتوار کو خیبر پختونخوا کے علاقے تیمر گرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے،

انھوں نے کہا پیپلز پارٹی حکومت مخالف کسی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی۔بھارتی آرمی چیف کے بیان پر کہا کہ بھارت خطے میں تسلط کے لیے امن تباہ کرنے پرتلا ہوا ہے، لیکن وہ خبردار رہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ پیپلز پارٹی پر اپوزیشن کو توڑنے کا الزام غلط ہے، ہم اپنی پالیسی کے مطابق اپوزیشن کریں گے، پی پی جلا گھیرا کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ حکومت کو کام کر نے کا پورا موقع ملنا چا ہیے، اچھے کاموں کی تعریف کی جائے گی اور عوام دشمن پالیسیوں کی مخالفت کریں گے۔قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی حکومت کے ابتدائی 100 دن اس کی سمت کا تعین کرتے ہیں، ہم حکومت کو کام کرنے کا پورا موقع دیں گے۔انھوں نے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو باعثِ تشویش قرار دیا، خیال رہے کہ حکومت نے ملک کو چلانے کے لیے درکار اخراجات کے حصول کے لیے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا، تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ اضافے کا بوجھ غریب عوام پر نہیں ڈالا گیا۔  پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کسی حکومت مخالف تحریک کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے،بھارتی آرمی چیف کے بیان پر کہا کہ بھارت خطے میں تسلط کے لیے امن تباہ کرنے پرتلا ہوا ہے، پی پی کے سینئر رہنما اتوار کو خیبر پختونخوا کے علاقے تیمر گرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…