جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کا حساس علاقے میں افسوسناک واقعہ ،ہر طرف بھگدڑ مچ گئی

datetime 23  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ بگٹی(آن لائن )بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی امن لشکر کے تین رضا کار جاں بحق دو زخمی اطلاعات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے دشت وگوران میں ہفتے اور اتوار کے درمیانی شب نامعلوم مسلح افراد نے قبائلی امن لشکر کے کمانڈر ہارون شمبانی کے کیمپ پر گھات لگا کر حملہ کردیا مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 رضاکار موقع پر ہی جان بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کی

آواز سن ساتھیوں کی مدد کو آنے والے افراد کی موٹر سائیکل راستے میں شرپسندوں کی جانب سے بچھائی گئی لینڈ مائن پر چڑھنے کے باعث دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دونوں افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی جان بحق ہونے والے تینوں افراد کی شناخت غلام شریف پیربخش اور طاہر کے نام سے کی گئی جو کہ شمبانی قبائل سے تعلق رکھتے تھے اور نواحی علاقے بیہہ لوٹی کے ہی رہائشی ہی بتائے گئے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کی شناخت ریزغ اور حفیظ اللہ کے نام سے کی گئی واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی تاہم آخری اطلاعات آنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…