لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹرسا ئیکل سواروں کے ہیلمٹ نہ پہننے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ نے احکامات جاری کر دیئے ہیں جس پر آج اتوار سے عملدآمد شروع کر دیا ہے ۔لاہور ہائیکورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ اگرکوئی شخص ہیلمٹ نہ پہنے تو اسے ایک ہزار روپے
جرمانہ کیا جائے جبکہ دورباہ خلاف ورزی کرنے والے کی موٹر سائیکل بند کر دی جائے ۔ واضح رہے کہ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبرقریشی نے موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ لازمی قراردیاتھا اور 23ستمبر تک آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی تھی۔