جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت خود بلوچستان میں ہونیوالی دہشت گردی میں ملوث ، بھارتی آرمی چیف کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے،ن لیگ نے حکومت کی حمایت میں دوٹوک اعلان کردیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و حلقہ این اے 131کے ضمنی انتخاب کیلئے نامزد امیدوار خواجہ سعد رفیق نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت بلوچستان میں ہونیوالی دہشت گردی میں ملوث ہے ،بھارتی آرمی چیف کو الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کی بات کرنا چاہتاہے لیکن بھارتی حکومت ہٹ دھرمی کرتی ہے ،بھارتی فوج ہمیشہ ہی امن مذاکرات کو خراب کرتی ہے اور اب وہ کھل کر سامنے آ گئے ہیں ،بھارتی آرمی چیف کا بیان قابل افسوس اور قابل مذمت ہے ۔دہشت گردی اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج جو دہشت گردی کررہی ہے اسکا نوٹس لینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان کشمیر ایشوپر کوئی اختلاف نہیں ،جنگیں پاکستان نہیں بلکہ بھارتی فوج اور حکومت نے مسلط کی ہیں،بھارت بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے ،خود بھارتی مسلمانوں اورکشمیریوں پر بربریت سب کے سامنے ہے،بھارتی آرمی چیف کو الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چالیس دن کی عارضی کارکردگی کی بنیاد پر ہمایوں اختر کو ضمنی انتخاب کیلئے ٹکٹ دیا گیا جس کی کوئی جماعت نہیں ۔چودہ اکتوبر کو جمہوریت کے علمبردار جیتیں گے اور نفرت کے بیج بونے ،الزامات لگانے والے شکست کھائیں گے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…