ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کا جاری کردہ وہ ڈاک ٹکٹ جس کا بہانہ بنا کر بھارت نے وزرائے خارجہ ملاقات منسوخ کی، اس میں ایسا کیا ہے کہ جس نے بھارتی حکومت کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں؟

datetime 22  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ/اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو خط لکھ کر اس میں دونوں ممالک کے درمیان یو این جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائن پر ملاقات کی پیش کش کی تھی جس کے بعد بھارت کی جانب سے شش و پنج کے بعد اس پیش کش کو قبول کر لیا گیا تھا تاہم اگلے ہی روز بھارت نے پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات سے

پیچھے ہٹتے ہوئے پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات سے انکار کر دیا ۔ بھارت نے انکار کی وجہ سے بتاتے ہوئے بہانہ گڑھا کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے چند ایسے ڈاک ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں جن میں ایسے افراد کی تصاویر موجود ہیں جن کو بھارتی حکومت دہشتگرد سمجھتی ہے جبکہ بھارت نے ایک اور الزام عائد کرتے ہوئے ملاقات منسوخی کی یہ بھی وجہ بتائی کہ اس کے سرحد پر ڈیوٹی دیتے ہوئے اہلکار کو قتل کیا گیا ہے جس میں پاکستانی اہلکار ملوث ہیں ۔ واضح رہے کہ بھارتی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں جن ڈاکٹ ٹکٹس کا ذکر کیا گیا ہے کہ وہ بہت ماہ پہلے کشمیر میں بھارتی استعبدداد اور قبضے کے خلاف جدوجہد کرنیوالے کشمیریوں کی تصاویر سے مزین ہیں جن میں برہان وانی شہید قابل ذکر ہیں، ان ٹکٹس میں بھارتی مظالم کی عکاسی کی گئی ہے جس پر بھارتی حکومت کو عالمی سطح پر شدید سبکی اور ہزیمت کا بھی سامنا ہے جبکہ بھارتی فوجی کی ہلاکت کے معاملے میں بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی جانب سے جیسے ہی اپنے اہلکار کے لاپتہ ہونے کا اعلان کیا گیا تو جولائی میں پاک رینجرز نے بھارتی اہلکار کی تلاش بھارتی سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر کی اور اسی دوران اس کی سربریدہ لاش برآمد ہوئی جس کو ملاقات منسوخی کی دوسری وجہ بھارت کی جانب سے قرار دیا گیا ہے۔ وزرائے خارجہ ملاقات کی منسوخی پر وفاقی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے ملاقات سے انکار کیلئے جولائی میں شہید حریت کمانڈر برہان وانی کے اسٹیمپ چھاپے جانے کے معاملے کو ستمبر میں بہانہ بناکر پیش کیا گیا ٗدراصل بھارت کے اندرونی حالات نے انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی ٗ پاکستان اور بھارت کے درمیان تصفیہ طلب مسائل کا حل مل بیٹھ کر بات چیت میں ہے، جس سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا ٗ

سارے معاملے میں جس طرح سفارتی آداب کو روندا گیا، اس کی بھی مثال نہیں ملتی ٗکلبھوشن کے معاملے پر ہمارا موقف واضح ہے اور ہمارے پاس ٹھوس شواہد بھی ہیں ٗ اب بھی کہتے ہیں بھارت ایک قدم بڑھائے ہم دو قدم آگے بڑھائیں گے ٗمذاکرات ہوں گے تو باوقار اور باعزت طریقے سے ہوں گے۔گزشتہ روز دوحہ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ

پاکستان کے جذبہ خیر سگالی پر بھارت کے پیچھے ہٹنے سے افسوس ہوا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے ابتدا میں ملاقات پر آمادگی ظاہر کی اور پھر انکار کیلئے جواز تلاش کیا۔شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ شہید حریت کمانڈر برہان وانی کے اسٹیمپ موجودہ حکومت کے آنے سے پہلے (رواں برس جولائی میں) چَھپے تھے لیکن بھارت نے ملاقات سے انکار کے لیے جولائی کے معاملے

کو ستمبر میں بہانہ بناکر پیش کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ دراصل بھارت کے اندرونی حالات نے انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی۔انہوںنے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تصفیہ طلب مسائل کا حل مل بیٹھ کر بات چیت میں ہے، جس سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اس سارے معاملے میں جس طرح سفارتی آداب کو روندا گیا، اس کی بھی مثال نہیں ملتی۔شاہ محمود قریشی نے

کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے 26 جولائی کو اپنی تقریر میں بھارت سے تعلقات کے حوالے سے جن جذبات کا اظہار کیا تھا ٗاس کے برعکس بھارت میں وزیراعظم کے لیے جو جملے استعمال کیے گئے، وہ انتہائی نامناسب ہیں اور مجھے یہ بیان پڑھ کر بہت افسوس ہوا’۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لگتاہے کہ بھارت داخلی دبائو کا شکار ہے ٗ ملاقات کو مذاکرات نہ سمجھا جائے

تو ملاقات کرنی کس لیے ہے ٗ یہی کہوں گا کہ ایک موقع تھا جسے ضائع کردیا گیا ۔بھارت کی طرف سے پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات منسوخ ہونے پر پاکستانی ٹی وی چیلنجز سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نہ پہلے انکاری تھے نہ اب گبھراہٹ ہے ٗ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے ، مذاکرات ہوں گے تو باوقار اور باعزت طریقے سے ہوں گے، وہ تیار نہیں تو عجلت

ہم بھی نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم کا بھارتی ہم منصب کو خط بھارتی میڈیا کو لیک گیا گیا ٗ انہوں نے بہانے تلاش کرنے کی کوشش کی ہے ٗضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مل بیٹھ کر بات چیت کریں۔پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر بھارت اپنی پرانی سوچ کی قید میں جکڑا رہے گا تو غربت کی لکیر کے نیچے کروڑوں لوگوں کے مسائل کون حل کریگا ؟لیڈر شپ کا کام معاملات کو سلجھانا ہے ،

اب آپ منہ چرالیں ، آنکھیں بند کرلیں مسائل حل نہیں ہوتے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان خطے میں بہتری کا خواہشمند ہے ، بھارت ان عناصر کی پشت پناہی کررہا ہے جو بلوچستان کو عدم استحکام کررہا ہے ٗکلبھوشن کے معاملے پر ہمارا موقف واضح ہے اور ہمارے پاس ٹھوس شواہد بھی ہیں ،افسوس ہے کہ بھارت کی جانب سے مثبت جواب نہیں دیاگیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب بھی کہتے ہیں

بھارت ایک قدم بڑھائے ہم دو قدم آگے بڑھائیں گے ،پاکستان نے ہر بار مذاکرات کی پیش کش کی ہے بھارت کو غورکرنا ہوگا ، مذاکرات کی منسوخی کی خبرسن کرحیرت اور افسوس ہوا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی مسئلے کاحل بات چیت سے ہی ممکن ہے،اس ڈیویلپمنٹ پر افسوس ہوا ٗایسی کوئی بات نہیں کہوں گاکہ میں معاملات کو بگاڑنے کاباعث بنوں،انتظار کریں ، 29 ستمبرکو پاکستان کا

موقف پیش کرنے کا موقع ملے گا ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے اور ہندوستان کے معاملات پر پاکستان میں کوئی تقسیم نہیں ہے ، ہم نے تو بہت مثبت جواب دیا ،اگر مذاکرات کے علاوہ کوئی اور راستہ ہے تو بھارت کے دانشور مجھے بتادیں ،تیسرے ملک کی مداخلت آپ کو چاہیے نہیں ٗ دو طرفہ تعلقات کی طرف آپ آتے نہیں ٗآپ دنیا کو کیا پیغام دے رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم نے داخلی مسائل

کے الزامات بھارت پر نہیں لگائے ،ہم نے دہشت گردی کو شکست دی ، ہم نے کسی کو کوسا نہیں ، کسی پر انگلی نہیں اٹھائی ، بہتری کے لیے اپنے اقدامات اٹھائے۔ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ پاکستان افغانستان میں مفاہمتی عمل پر پیشرفت بھی چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ترجمان نے بھی دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات طے ہونے کو نیک شگون قرار دیا تاہم اب دیکھنا ہوگا

کہ دنیا اس ملاقات کی منسوخی پر کیا ردعمل دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کبھی بھی نہ دوطرفہ مذاکرات کیلئے رضامندی ظاہر کی ہے اور نہ ہی کسی تیسری پارٹی کی شمولیت کو قبول کیا ہے تاہم پاکستان کسی کو زبردستی مذاکرات کی میز پر نہیں بٹھا سکتا۔ پاکستان میں سارک سربراہ اجلاس میں بھارت کے رضامند نہ ہونے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے ایسے اقدامات سے نہ صرف پاکستان بلکہ سارک کے رکن ممالک پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں کیونکہ ان کے عوام کی بہتری میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…