جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

امیتابھ بچن نے انوشکا کو کوہلی کے حوالے سے نشانہ بنا ڈالا رئیلٹی شو میں ایسا سوال پوچھ لیا کہ اداکارہ جھینپ کر رہ گئی

datetime 21  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار اور کوئز شو’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے میزبان امیتابھ بچن نے اپنے پروگرام میں اداکارہ انوشکا شرما کو ان کے شوہر ویرات کوہلی کے حوالے سے مذاق کا نشانہ بنا ڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما اپنی نئی فلم سوئی دھاگہ کی تشہیر کیلئے ساتھی اداکار ورون دھون کے ہمراہ ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شریک تھیں۔ انوشکا کے ہمراہ ہاٹ سیٹ پر ایک خاتون براجمان تھیں۔ امیتابھ بچن کی جانب سے پوچھنے پر خاتون نے کہا کہ کرکٹ دیکھنے کا

ٹائم نہیں جس پر امیتابھ بچن نے کہا کہ انوشکا تو دیکھتی ہیں۔انوشکا نے خاتون کو بتایا کہ ان کے شوہر کرکٹ کھیلتے ہیں، ان کو دیکھنے کیلئے ٹی وی پر کھیل بھی دیکھ لیتی ہوں جس پر امیتابھ بچن نے پوچھا کہ کیا وہ صرف ویرات کو ہی دیکھنے کیلئے کرکٹ میچ دیکھتی ہیں؟ جس پر وہ جھینپ کر کہنے لگیں کہ نہیں ملک کیلئے بھی دیکھتی ہوں۔ انوشکا کے جواب پر امیتابھ نے معنی خیز انداز میں کہا کہ میچ میں جو کچھ ہورہا ہوتا ہے وہ سب ہم بھی ٹی وی پر دیکھ رہے ہوتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…