تامل ناڈو (مانیٹرنگ ڈیسک)شادی کے موقع پر دلہا دلہن کے دوست احباب انہیں تحفے تحائف سے نوازتے ہی ہیں، لیکن اگر کسی کو زندگی کے اس یادگار دن پر ‘پیٹرول’ کا تحفہ ملے تو یقیناً اس کے تاثرات دیکھنے والے ہوں گے۔ انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت ریاست تامل ناڈو میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں بھی دلہا کے دوست نئے جوڑے کے لیے 5 لیٹر پیٹرول کا کین اٹھا لائے اور تحفہ قبول کرتے وقت دلہا دلہن کے چہروں پر آنے والی مسکراہٹ دیکھنے کے لائق تھی۔ یہ منظر دیکھ کر تقریب میں موجود تمام افراد نے بھی ہنسنا شروع کردیا۔ واضح رہے کہ تامل ناڈو میں بھارت کی دیگر ریاستوں کے مقابلے میں پیٹرول کی قیمتیں سب سے زائد ہیں، جہاں پیٹرول 85.15 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ دلہے کے دوست کے مطابق بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ہی انہوں نے شادی میں اپنے دوست کو پیٹرول کا تحفہ دینے کا فیصلہ کیا۔
بھارتی دلہا دلہن کیلئے شادی میں ‘5 لیٹر پیٹرول’ کا تحفہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
15 اکتوبر سے نیا نظام ! چیک کےذریعے رقم نکلوانے صارفین کے لیے بڑی خبر
-
سعودی عرب: ورک ویزا رکھنے والوں کیلیے بڑی خوشخبری!
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)
-
نانا پاٹیکر نے انتقال سے چند گھنٹے قبل دوست کو کیا پیغام بھیجا؟ ڈاکٹر کا بڑا انکشاف
-
ٹیچرز کیلئے بڑی خوشخبری، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ آگیا
-
پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا
-
ملازمین کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا نیا طریقہ کار طے
-
750 روپے مالیت کے پرائز بانڈز رکھنے والے تیار ہوجائیں! بڑی خبر آگئی
-
جوان افراد میں تیزی سے کینسر کیوں پھیل رہا ہے؟ نئی تحقیق میں وجوہات سامنے آگئیں
-
میاں بیوی کے قتل کا ڈرامائی ڈراپ سین، 22 سالہ سگا بیٹا ہی قاتل نکلا
-
شوہر نے طلاق کے تنازع پر بیوی سے عطیہ کردہ گردہ واپس مانگ لیا
-
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کے روٹ کی تبدیلی کا اعلان کردیا، شرکا ءکو اہم ہدایت بھی دیدی
-
ایمان فاطمہ نے رجب بٹ کے خلاف قانونی قدم اٹھالیا



















































