چیف جسٹس میرا یہ کام کردیں،ڈیمز فنڈ کیلئے 3ارب دینے کو تیار ہوں ،کینیڈا میں مقیم ارب پتی پاکستانی کا حیران کن اعلان

20  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف جسٹس ہماری جائیداد پر ناجائز قبضہ ختم کرادیں ،ساری رقم  دینے کو تیارہوں۔ سیالکوٹ کے رہائشی نے وڈیو بیان کے ذریعے پیشکش کر دی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کاغذات کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ ان کے والد نے 23 سال تک کیس لڑتے لڑتے جمع کئے۔ غلام رضا مرحوم کی سیالکوٹ کینٹ میں جائیداد جس کی مالیت آج اربوں روپے ہے پر مقامی سیاسی خاندان نے 29 سال سے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔ والد  کی

موت کے بعد دلبرداشتہ عامر رضا  اٹھارہ برس سے کینیڈا میں مقیم ہیں۔عامر رضا کا کہنا ہے کہ اگر سپریم کورٹ ان کو انصاف کی یقین دہانی کرائے تو وہ ساری جائیداد سے حاصل ہونے والی آمدنی کو پاکستان میں حکومت کے ڈیم فنڈ اور دیگر فلاحی پروگراموں کیلئے بطورعطیہ دے دیں گے۔ذرائع کے مطابق اس جائیداد کی کل مالیت 3 ارب روپے ہے۔واضح رہے عامر رضا حسین کے والد اپنی موت کے تین دن پہلے تک عدالتوں میں دھکے کھاتے رہے اور بالاخر شدید ذہنی دبائو کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…