جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے ملزمان کی سزاؤں پر عملدرآمد روک دیا ،تفصیلات جاری

datetime 19  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے دو ملزمان کی سزاؤں پر عبوری عمل درآمد روک دیا۔ مقدمے کا حتمی فیصلہ ہونے تک ملزمان کو تحتہ دار پر نہ لٹکایا جائے،عدالت نے وفاق کو نوٹس جاری کر دیئے۔فوجی عدالت نے دونوں ملزمان کو پھانسی کی سزائیں سنائی تھیں۔

ہائیکورٹ نے پھانسی کی سزائیں برقرار رکھتے ہوئے اپیلیں خارج کر دی تھیں ۔ملزم طاہر علی کے والد سید نبی نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ملزم طاہر علی پر 2009 میں فوج کے ایک صوبیدار اور ایک حوالدار کے قتل کا الزام ہے ۔جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ملزم طاہر علی کے وکیل مسعود الرحمان نے عدالت کو بتایا کہ ملزم طاہر علی نے 2010 میں گرفتاری دیدی تھی،ملٹری کورٹ نے 20 جولائی 2017 کو ملزم کو سزائے موت سنائی تھی،پشاور ہائیکورٹ نے ملزم کی سزائے موت کی سزا کو برقرار رکھا۔ملزم حبیب الرحمان کو بھی دہشت گردی کا الزام میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔عدالت نے سزائے موت پانے والے دو ملزمان کی سزاؤں پر عبوری عمل درآمد ر روکتے ہوئے مقدمے کا حتمی فیصلہ ہونے تک ملزمان کو تحتہ دار پر نہ لٹکانے احکامات جاری کئے ہیں ۔کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔ سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے دو ملزمان کی سزاؤں پر عبوری عمل درآمد روک دیا۔ مقدمے کا حتمی فیصلہ ہونے تک ملزمان کو تحتہ دار پر نہ لٹکایا جائے،عدالت نے وفاق کو نوٹس جاری کر دیئے۔فوجی عدالت نے دونوں ملزمان کو پھانسی کی سزائیں سنائی تھیں۔ہائیکورٹ نے پھانسی کی سزائیں برقرار رکھتے ہوئے اپیلیں خارج کر دی تھیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…