پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

ایشیاءکپ، پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست، پاک بھارت دوسرا میچ کب ہوگا؟تفصیلات جاری‎

datetime 19  ستمبر‬‮  2018 |

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے پاکستان کو8 وکٹوں سے شکست دے دی، دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا، پاکستان کی ٹیم میچ کے آغاز میں ہی مشکلات میں گھر گئی، پاکستان کے اوپنر بلے باز فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا، پاکستان کا مجموعی سکور ابھی صرف دو ہوا تھا کہ امام الحق دھونی کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے،

امام الحق نے دو رنز بنائے ان کے بعد فخر امام بھی بغیر کوئی رنز بنائے پاکستان کے مجموعی سکور 3 پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ دونوں اوپنر بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم اور شعیب ملک نے ٹیم کو کچھ سنبھالا دیا اور سکور کو آہستہ آہستہ آگے بڑھانے لگے لیکن جب پاکستان کا مجموعی سکور 85 پر پہنچا تو 47 رنز بنا کر کلدیب یادیو کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے، ان کے بعد سرفراز احمد بیٹنگ کے لیے آئے مگر وہ صرف 6 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، ان کے بعد شعیب ملک جو 43 رنز پر کھیل رہے تھے رن آؤٹ ہو کر واپس چلے گئے اس وقت پاکستان کا مجموعی سکور 100 ہوا تھا اس طرح پاکستان 100 پر پانچ وکٹیں گنوا چکا تھا، بعد میں آنے والے کھلاڑیوں میں فہیم اشرف اور محمد عامر نے نمایاں سکور بنایا ان دونوں نے بالترتیب 21 اور 18 رنز بنائے۔ محمد عامر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی پوری ٹیم 43.1 اوور میں 162 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، بھارت کی جانب سے کمار اور کے ایم یادیو نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جے جے بمرا نے 2 اور کلدیب یادیو نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، بھارت کی اننگز کا آغاز روہت شرما اور شیکھر دھون نے کیا، ان اوپنر بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، روہت شرما نے 52 رنز بنائے اور وہ شاداب خان کی گیند پر بولڈ ہو گئے، ان کے بعد شیکھر دھون بھی 46 رنز بنانے کے بعد 17 اوور میں فہیم اشرف کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے،

اس کے بعد امباتی روئیڈو اور دنیش کارتھک نے سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا اور شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 31،31رنز بنائے اور انڈیا کو فتح سے ہمکنار کرا دیا، پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ سپرفور مرحلے میں پاکستان کا انڈیا سے 23 ستمبر کو ایک بار پھر جوڑ پڑے گا۔ سپر فور کے مرحلے میں بہترین دو ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…