اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

ایشیا کپ سے شرمناک اخراج پر سری لنکا میں کہرام برپا ہوگیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2018 |

کولمبو(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ سے شرمناک اخراج پر سری لنکا میں کہرام برپا ہوگیا، میڈیا اور شائقین غصے سے کھول اٹھے۔ایشیا کپ میں ون ڈے فارمیٹ کے دفاعی چیمپئن سری لنکا کا انتہائی برا حشر ہوا، وہ پہلے میچ میں بنگلہ دیش اور دوسرے میں افغانستان جیسی ٹیم سے شکست کھاکر ایونٹ سے باہر ہوگیا۔ جس پر خاص طور پر ملکی میڈیا اور شائقین کافی برہم ہیں۔ایک نجی اخبار ڈیلی مرر نے

ہیڈنگ لگائی کہ ایشیا کی ناکام ترین ٹیم ، سر کاری اخباری ڈیلی نیوز کا کہنا تھا کہ آئی لینڈ کرکٹ زوال کی انتہا کو پہنچ چکی، ایک اور اخبار آئی لینڈ ڈیلی نے لکھا کہ یہ سری لنکا کرکٹ کے لیے ایک افسوسناک رات ہے۔یاد رہے کہ ابوظہبی میں پیر کے روز کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو گروپ بی میں 91 رنز سے شکست دی تھی، بنگال ٹائیگرز سے ہارنے کے بعد اس کو اگلے مرحلے میں رسائی کیلیے لازمی فتح درکار تھی مگر وہ افغان ٹیم کو قابو نہیں کرپایا۔ جنوری 2017 کے بعد سے یہ 40 میچز میں سری لنکا کی 30 ویں شکست تھی۔ اس سے پہلے ہفتے کے روز بنگلہ دیش نے دبئی میں سری لنکا کو 137 رنز سے مات دی تھی۔دی مرر کا کہنا تھا کہ اس پرفارمنس کا آئندہ برس انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ مہم پر اچھا اثر نہیں پڑیگا، اس کو فوری طور پر سفید بال کی کرکٹ میں خود کو بہتر بنانا ہوگا ورنہ 1996 کی ورلڈ چیمپئن ٹیم دنیا بھر کیلیے مذاق بن جائے گی۔ادھر سوشل میڈیا پر شائقین نے طنز کے خوب تیر چلائے، ایک کا کہنا تھا کہ کم سے کم آئی لینڈرز کو بھارت کے ایونٹ میں پہلے میچ تک تودوڑ میں شریک رہنا چاہیے تھا، ایک اور نے کوشل مینڈس کی خراب پرفارمنس کا مذاق اڑاتے ہوئے مقامی سطح پر فروخت ہونے والی شراب مینڈس اسپیشل کو ان سے زیادہ بہتر قرار دیا۔ ایک اور نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ یہ بھی شاید سری لنکا کی حکمت عملی ہے کہ لوگ اس کو ورلڈ کپ میں کمزور تصور کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…