اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں ، موٹر سائیکل رکشوں(چنگ چی)پر پابندی عائد کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل رکشہ فیکریاں بند کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق غیرقانونی موٹرسائیکل رکشوں کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں آج کیس کی سماعت ہوئی۔ سی ای او ٹرانسپورٹ کمپنی نے عدالت کو بتایا کہ 40 ہزار
موٹرسائیکل رکشوں کاچالان کیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ غیرقانونی رکشوں کاصرف چالان کافی ہے؟ ۔جسٹس علی اکبر قریشی نے ریمارکس دئیے کہ غیرقانونی موٹرسائیکل رکشوں کوبندکیاجائے۔ عدالت نے بغیرفٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں اورموٹرسائیکل رکشوں پرپابندی عائد کر تے ہوئے غیررجسٹرڈموٹرسائیکل رکشہ فیکٹریاں بھی بندکرنے کاحکم دے دیا۔