بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

آئی سی سی انٹرکانٹی نینٹل کپ،نمیبیا نے ہانگ کانگ کو 114 رنز سے ہرا دیا

datetime 14  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ونڈہوک(نیوز ڈیسک) آئی سی سی انٹر کانٹی نینٹل کپ میں نمیبیا نے ہانگ کانگ کو 114 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا دیا۔ ہانگ کانگ کی ٹیم چار روزہ میچ کے آخری روز 301 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 187 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ سخاوت علی 43 اور حسیب امجد 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ونڈہوک میں کھیلے گئے چار روزہ میچ کے آخری روز ہانگ کانگ کی ٹیم نے 3 رنز بغیر کسی نقصان کے اپنی دوسری ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے فتح کیلئے مزید 298 رنز درکار تھے، ہانگ کانگ کی ٹیم پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 187 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سخاوت علی 43 اور حسیب امجد 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 6 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ برنارڈ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ نمیبیا نے اپنی دوسری اننگز 232 رنز 5 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلیئر کر کے ہانگ کانگ کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 301 رنز کا ہدف دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…