منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

فٹ بال چیمپئن شپ،سستا ترین ٹکٹ 25 اور سب سے مہنگا ٹکٹ 895 یوروز میں فروخت ہو گا

datetime 14  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (نیوز ڈیسک) یورپین فٹ بال چیمپئن شپ 2016ءمیں سستا ترین ٹکٹ 25 اور سب سے مہنگا ٹکٹ 895 یوروز میں فروخت ہو گا۔ یورو 2016ءمنتظمین نے میگا ایونٹ کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا جس کے تحت شائقین فٹ بال کو سب سے سستا ٹکٹ 25 یوروز میں ملے گا جبکہ فائنل میچ کا ٹکٹ مہنگا ترین ہو گا جس کی قیمت 895 یوروز رکھی گئی ہے۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین جیکس لیمبرٹ کے مطابق ہم نے میگا ایونٹ کے ابتدائی 43 میچز کیلئے ٹکٹوں کی قیمت کم رکھی ہے اور تقریباً ڈھائی لاکھ کے قریب شائقین 25 یوروز میں ٹکٹیں خریدیں گے۔ پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی پالیسی کے تحت ٹکٹوں کی فروخت کا عمل 10 جون سے 10 جولائی تک جاری رہے گا جس میں ایک ملین ٹکٹیں فروخت ہوں گی۔ دسمبر میں یوئیفا چیمپئن شپ ڈراز کے بعد اضافی 8 لاکھ ٹکٹیں ایونٹ کیلئے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کے شائقین کو فروخت کی جائیں گی جبکہ 20 ہزار سیٹیں فرانس کے غریب بچوں کیلئے رکھی جائیں گی۔ ٹورنامنٹ کے دوران گراﺅنڈ میں کوئی ٹکٹ فروخت نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایونٹ 10 جون سے 10 جولائی 2016ءتک فرانس میں کھیلا جائے گا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…