متحدہ عرب امارات نے تارکین وطن کو بڑی خوشخبری سنادی،طویل المیعاد اقامہ جاری کرنے کا نیا قانون منظور ،تفصیلات جاری

18  ستمبر‬‮  2018

ابوظہبی(آئی این) متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے ریٹائر ہونے کے بعدتارکین وطن کو طویل المیعاد اقامہ جاری کرنے کا نیا قانون منظور کرلیا ۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے ریٹائر ہونے کے بعدتارکین وطن کو طویل المیعاد اقامہ جاری کرنے کا نیا قانون منظور کرلیا ہے۔ سرکاری صنعتی اداروں میں بجلی نرخ بھی کم کردیئے ہیں۔

امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے واضح کیا کہ ہمارے ملک نے صنعت کو فروغ دینے کیلئے نیا پروگرام شروع کیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ عالمی صنعتوں کے نقشے پر امارات کا نام پرکشش ریاست کے طورپر متعارف ہو۔ اسی پالیسی کو آگے بڑھاتے ہوئے فیکٹریوں کیلئے بجلی کا نیا نرخنامہ جاری کیا گیا ہے۔عملدرآمد سال رواں کی آخری سہ ماہی سے ہوگا۔ بڑی فیکٹریوں کا بجلی بل 29فیصد ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کارخانوں کا بجلی بل 10تا 22فیصد کم ہوگا جبکہ نئی فیکٹریوں کے لئے بجلی لائن فیس ختم کردی گئی۔ اماراتی کابینہ نے سول مقدمات ایک دن میں طے کرنے کا نظام بھی جاری کردیا ہے۔پچپن برس سے اوپر کے افراد کو طویل المیعاد اقامہ ویزا جاری کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی۔ اسکے تحت 5برس تک کا اقامہ دیا جائیگا۔ ریٹائر تارکین جن کی عمریں 55برس یا اس سے زیادہ ہوں انہیں مخصوص شرائط کے مطابق اقامے میں توسیع دی جائیگی۔ایک شرط یہ ہے کہ ریٹائر غیر ملکی 10لاکھ اماراتی درہم کسی جائداد میں لگائے ہوئے ہو یا کم از کم 10 لاکھ درہم کا بیلنس اسکے پاس ہو یا وہ ماہانہ 20ہزار درہم کی آمدنی کا ثبوت فراہم کردے۔ اس پر عمل درآمد 2019 کے اوائل سے ہوگا۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…